ہر وجود امن کا متلاشی ،خواتین نصف آبادی کی نمائندہ

0

کوئٹہ(نیوز ڈیسک )طلبہ کی بہترین تعلیمی رہنمائی کے ساتھ ان کی کردار سازی بھی اعلیٰ تعلیم کے اہداف کا ماحصل ہے انسانی ذہن کو اگربچپن سے اگر تعلیم وتہذیب کی اعلیٰ روایات کی تشکیل کی جانب سے مائل کر دیا جائے تومعاشرتی و سماجی امن واستحکام کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی ۔ امن معاشرے کی اہم ترین ضرورت ہے اور ہروجود امن وسلامتی چاہتا ہے جو افراد ،اقوام اور ملکوں کی تعمیر وترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے نوجوان تعلیم کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ تعلیم قوم یامعاشرے کی ترقی کی ضامن ہے اور تعلیم ہی قوموں کی ترقی کا سبب بنتی ہے انہوں نے کہاکہ استاد کا بھی فریضہ ہے کہ طالب علموں کے ذہنوں میں معاشرتی امن اور سماجی استحکام جیسے اعلیٰ اہداف کو حاصل کرنے کیلئے جذبہ پیدا کرے تاکہ وہ نہ صرف اپنی زندگیاں سنوارنے کے قابل ہوں بلکہ سماجی سفیر کی حثیت سے اپنے ساتھیوں کیلئے بھی مثال بنیں

صوبائی وزیر اطلاعات وہائر ایجوکیشن ظہوراحمد بلیدی کابیوٹمز اور اسلامک ریسر چ انسٹیٹیوٹ اسلامک یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب

کانفرنس میں صوبائی وزیر داخلہ سلیم احمد کھوسہ کے علاوہ سینئر اساتذہ ،طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت

طلبہ کی بہترین تعلیمی رہنمائی کے ساتھ ان کی کردار سازی بھی اعلیٰ تعلیم کے اہداف کا ماحصل ہے انسانی ذہن کو اگربچپن سے اگر تعلیم وتہذیب کی اعلیٰ روایات کی تشکیل کی جانب سے مائل کر دیا جائے تومعاشرتی و سماجی امن واستحکام کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی،ظہور بلیدی

صوبائی وزیر اطلاعات وہائر ایجوکیشن ظہوراحمد بلیدی کابیوٹمز اور اسلامک ریسر چ انسٹیٹیوٹ اسلامک یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب

صوبائی وزیر اطلاعات

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,652

نوجوان تعلیم کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ تعلیم قوم یامعاشرے کی ترقی کی ضامن ہے اور تعلیم ہی قوموں کی ترقی کا سبب بنتی ہے استاد کا بھی فریضہ ہے کہ طالب علموں کے ذہنوں میں معاشرتی امن اور سماجی استحکام جیسے اعلیٰ اہداف کو حاصل کرنے کیلئے جذبہ پیدا کرے تاکہ وہ نہ صرف اپنی زندگیاں سنوارنے کے قابل ہوں بلکہ سماجی سفیر کی حثیت سے اپنے ساتھیوں کیلئے بھی مثال بنیں

خواتین ہماری نصف آبادی کی نمائندگی کرتی ہیں اور خواتین امن کے فروغ پر امن معاشرے کی تشکیل کیلئے بہترین مصالحتی کرداد ادا کرتی ہیں ملک وصوبے کو انتہاپسندی اور تعصبات سے پاک کرنے کیلئے خواتین کی تعلیم وتربیت وقت حاضر کا تقاضاہے انہوں نے کہاکہ تعلیم یافتہ خواتین کسی بھی خاندان ،سماج اور خطے میں پرامن کلچر کو فروغ دے سکتی ہیں بشرطیکہ انہیں بلا امتیاز بااختیا ر کر کے فیصلہ سازی کے عمل میں شریک کیا جائے ۔صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان

بدقسمتی سے ہمارے ملک وصوبے کو گزشتہ ایک دھائی سے زائدعرصہ سے مسلسل دہشت گردی وانتہاپسندی کا سامنا ہے اور مختلف ادوار میں مذہب اور مسلک کی منافرت پر مبنی واقعات رونما ہوئے جس میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے اور ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو، صوبائی وزیر داخلہ سلیم احمدکھوسہ کا خطاب

9/11واقعہ کے بعد امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے ہمیں بے شمار مصائب کا سامنا کرنا پڑانا لیکن ہماری سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی بدولت آج امن وامان کی صورتحال ماضی کی نسبت کافی بہتر ہے اور ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے صوبائی وزیر داخلہ

بلو چستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور سی پیک منصوبے نے صوبے کی اہمیت اور بڑھادی ہے نوجوان بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف بھی توجہ دیں جس کیلئے صوبائی حکومت صوبے بھر میں ٹیکنیکل اداروں کا قیام عمل میں لارہی ہے تاکہ سی پیک منصوبے سے پیدا ہونے والے روزگار کے مواقعوں سے ہمارے مقامی لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں،سلیم احمد کھوسہ

خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیے بغیر ہم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے ۔خطے میں امن واستحکام کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ خواتین کو نہ صرف مصالحتی کوششوں بلکہ تصادم کی روک تھام کیلئے کی جانے والی کاوشوں میں بھی کلیدی کردارادا کرنے کا موقع دیا جائے ۔

صوبائی وزراء نے کانفرنس کے انعقاد پر بیوٹمز اور اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلامک یونیورسٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی کانفرنسوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا بعد ازاں آرگنائزرز کی جانب سے صوبائی وزراء کو شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.