ہمارا تعارف

بلوچستان 24کا مقصد
ہمارے ادارے کا مقصد بلوچستان میں نئے خطوط پر جرنلزم کا فروغ ہے چونکہ دنیا میں جدت آرہی ہے اورپاکستان میں میڈیا ڈیجیٹلائز ہورہا ہے جس کے پیش نظر ہم نے ملٹی میڈیا ویب سائٹ کا اجرا کیا تاکہ نئے آنیوالے صحافی جدت سے روشناس ہوسکیں

وژن

میڈیا کی دنیا میں نئی سوچ اور اپروچ کو پروان چڑھانا جس کے تحت ہر فرد اپنی آواز کو حکام بالا تک پہنچانے کی صلاحیت حاصل کرے ۔میڈیم آج کل نیٹ اور سائٹ پر منتقل ہورہا ہے اور اگلے چند سالوں میں ٹی وی اور اخبارات کاخاتمہ ہوسکتا ہے اور فاسٹ میڈیم سوشل میڈیا ،سائٹ اور ملٹی میڈیا کے ذریعے خبریں برق رفتاری سے عوام تک پہنچ جائینگی اور لوگ پرانے چیزوں پر انحصا ر کم کردینگے جیسے کہا جاتا ہے کہ آپ کا موبائل ہی ریڈیو ،ٹی وی ،اخبار اور سب کچھ ہے اور آپ کی مرضی اس کوجس طرح استعمال کریں آپ کسی کے محتاج نہیں رہینگے

ہمارا کام
ہم نے نہ صرف بلوچستان میں ملٹی میڈیا کام کی داغ بیل ڈالی بلکہ نئی جدت اور کم وسائل میں بہت کچھ کرنے کی طرف پیش رفت کی اب تک ہم نے ملٹی میڈیا ویب جس میں خبریںآ ڈیو ویڈیو اور ٹیکسٹ سمیت ہر وہ چیز میسر جس کی کسی کوضرورت ہے ایک خبر میں ویڈیو پیکج ،آڈیو اور تصاویر بمعہ ٹیکسٹ موجود ہے

ہم کیا کرتے ہیں
ہم نے ادارے کے قیام کے ساتھ اس کے اغراض و مقاصد میں نئے آنیوالے صحافیوں کیلئے مواقع فراہم کرنے کامقصد بنالیا تھا جس کے تحت اب تک ہم نے بلوچستان یونیورسٹی کے پانچ طالبعلموں کومتعارف کروایا اور انہیں فیلڈ میں بھیج کر کام شروع کروایا پھر انہیں مختلف شعبے دئیے کہ ان شعبوں پر کام کریں تاکہ وہ عملی زندگی میں بھی ایسے ہی کام کریں جس طرح کسی منظم طریقے سے کام کیا جاتا ہے
اس کے علاوہ ہم نے روڈ شو متعارف کروایا جس کے تصور یہاں ممکن نہیں تھا جبکہ یوٹیوب چینل کے ذریعے فنکاروں ،باصلاحیت افراد اور معاشرے ان لوگوں کوسامنے لاتے ہیں جن پرعمومی طور پر توجہ نہیں دی جاتی

اچیومنٹ

ہم نے اپنے کام کے شروعات میں نئے آنیوالوں کوکیمرہ ورک ،ایڈیٹنگ ،اسکرپٹنگ اور خبر بنانا سکھا یا اس کے علاوہ ہماری بڑی کامیابی کسی فی میل کافیلڈ میں لانا تھا جس کے تحت ہم نے اپنے ادارے میں ایک طالبہ مہک شاہد کوموقع فراہم کیا ااور اسے اسپورٹس رپورٹر اور اینکربنایا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا