کوئٹہ میں پیدل چلنا بھی محال

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک حکام کی ناقص پالیسی کی بدولت ٹریفک نظام درہم برہم

کوئٹہ : ویب رپورٹر

آئے روز صبح سے شام تک عوام کام کرنے کی بجائے ٹریفک میں پھسے ہوتے ہیں ‘پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیکر ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقے شارع اقبال‘لیاقت بازار‘ عبدالستارروڈ‘پرنس روڈ‘آرٹ سکول روڈ‘جناح روڈ‘کانسی روڈ‘میکانگی روڈ سمیت دیگر شاہراہیں گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی زد میں ہے آئے روز عوام کام کی غرض سے نکل کر تاہم گھنٹوں گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد کام ادھورا رہ جاتا ہے۔

کوئٹہ شہر میں اس وقت ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے عوام ذہنی کوفت کا شکار ہوگیا ہے اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے ٹریفک انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی بہتری کیلئے جس طرح شوروم کو سیل کیاگیا اسی طرح مختلف علاقوں میں پارکنگ کا سلسلہ بھی ختم کیا جائے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.