دو ہزار سترہ کاسورج تلخ و شیریں یادوں کیساتھ غروب

0

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2017ء کااپنی تمام تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ غروب ہوگیا جبکہ پاکستان ٗ نیوزی لینڈ ٗ امریکہ ٗ برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت نئے سال کے آغاز کا زبردست

ویب ڈیسک

آتشبازی کے ساتھ استقبال کیا گیا ٗ آسمان رنگ و نور سے نہا گیا ٗ لوگوں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دی ٗ دنیا بھر میں امن وسلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ شہر کے اسکائی ٹاور پر نئے سال کا آغاز الٹی گنتی سے کیا گیا اور رات کے 12 بجتے ہی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔

لوگوں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دی اور 2018 کا آغاز اس دعا سے کیا کہ یہ سال دنیا بھر میں امن و سلامتی والا ثابت ہو۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا آغازہوگیا ۔ سڈنی ہاربرپر 2018 کا استقبال کیا گیا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس سے رات میں دن کا سماں لگنے لگا۔

امریکہ کے شہر نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر نئے سال کا جشن منانے کیلئے12 ہزار پونڈ وزنی رنگ برنگی روشنیوں سے سجی گیند کو 130 فٹ اونچے کھمبے پر پہنچا دیا گیا جہاں 12 بجتے ہی گیند کو روشن کیا گیا، ٹھنڈے ٹھار موسم میں اس نظارے کو دیکھنے کیلئے نیویارک میں دس لاکھ سے زائد افراد جمع ہوئے ۔دبئی کے برج خلیفہ پر بھی نئے سال کے جشن کیلئے تمام تیاریاں دن کو ہی مکمل کرلی گئی تھیں جہاں ہزاروں سیاح اور مقامی افراد نے آتش بازی کا مظاہرہ دیکھا ٗ

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

دیگر ملکوں میں بھی گھڑی کی سوئیوں کے ساتھ دیوانوں کی دھڑکنیں تیز ہونے لگی اور سیاحوں کی بڑی تعداد برازیل پہنچی ادھر برطانیہ میں سال نوکے جشن سے پہلے اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور لندن آئی پر آتش بازی کا نظارہ کرنے والوں کو سیکیورٹی سے گزارا گیا

دوسری جانب جرمنی سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں سورج غروب ہوتے ہی کنسرٹ ہوئے اور آتش بازی کی گئی ٗروس میں من چلوں نے سال نو کو خوش آمدید کہنے کیلئے مشہور بیکل جھیل میں انڈر واٹر پارٹی منائی اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر درخت کی شکل بنانے کی کوشش کی۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سال نو کو بھرپور انداز سے خوش آمدید کہا گیا، پاکستان کے شہر کراچی میں سال نو پر شہری اب ساحل سمندر پر جان کی اجازت دی گئی تاہم ہوائی فائرنگ کی کسی کو اجازت نہیں تھی ٗکراچی کی طرح لاہور ٗاسلام آباد ٗ کوئٹہ ٗ پشاور اور ملک کے دیگر شہریوں میں آتش بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال نو کو خوش آمدید کہاگیا ٗ

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں نئے سال کے جشن کے لئے شاندار آتش بازی اور میوزیکل پروگرام کا اہتمام کیا گیا جبکہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں ڈانسنگ فاؤنٹین کا شو بھی منعقد ہوا ۔

یاد رہے کہ دنیا میں سب سے پہلے 2018 کا آغاز وسطی بحریہ اوقیانوس کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوا ٗیہاں پاکستان سے 9 گھنٹے پہلے نیا سال شروع ہوا۔ٹونگا میں پاکستان کے سہ پہر 3 بجے 2018 کا آغاز ہوا تھا ۔ٹونگا اور کریباتی میں سال نو کو ابھی 15 منٹ ہی گزرے تھے کہ نیوزیلینڈ کے جزیرے چاٹھن میں بھی 2018 کا آغاز ہوا۔

پاکستان کے معیاری وقت شام 4 بجے نیوزیلینڈ میں بھی سال نو کا آغاز ہوا ٗ نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جبکہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے ٗجہاں سال نو کا آغاز ہوا۔اس کے بعد سال 2018 روس کے دور دراز کے جزائر پہنچا ٗجہاں پاکستان کے شام 5 بجے نیا سال شروع ہوا۔ٹائمز اینڈ ڈیٹ ڈاٹ کام کے مطابق آسٹریلیا میں سال 2018 کا آغاز پاکستان کے شام 6 بجے کے بعد ہوا، جہاں سڈنی ہاربر برج سمیت دیگر مقامات پر بھی شاندار آتش بازی کی گئی۔سڈنی ہاربر برج پرہونے والی آتش بازی کو ہرسال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر سے لاکھوں افراد دیکھنے پہنچے۔پاکستان کے شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک سال 2018 کا آغاز براعظم آسٹریلیا کے دور دراز جزائر میں ہوتا رہا۔براعظم آسٹریلیا کے بعد سال 2018 کا آغاز جاپان میں ہوا ٗ

جب کہ جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہوئی۔جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا سال 2018 پاکستان پہنچا ۔2018 کا سب سے آخر میں آغاز براعظم امریکا کے دور دراز ممالک اور جزائر میں ہوگا ٗ جو باقی دنیا سے کم سے کم 24 گھنٹے بعد نئے سال کا جشن منائیں گے۔سب سے آخر میں بحرالکال کے جزیرے ہاولینڈ میں سال 2018 کا آغاز ہوگا۔دوسری جانب پاکستان میں ملک بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ٗ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی ٗ حکومت نے موٹرسائیکل کی ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی عائد کردی جبکہ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے نئے سال کا استقبال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.