کھلاڑیوں کانئے سال کو ویلکم

سپورٹس ڈیسک

کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے سال کی شروعات اپنے اہل خانہ کے ساتھ کیں ۔

قومی کرکٹرز محمد حفیظ اور وہاب ریاض نے اپنی فیملی کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا اور فیملی ڈنر کیا ۔

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئرکر کے اپنے مداحوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وہاب ریاض اور ان کی اہلیہ نے بھی نئے سال کے آمد کے موقع پر مداحوں کیلئے تصویر شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ سڈنی میں نئے سال کو خوش آمدید کیا۔

اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ان دنوں دبئی میں ہیں جہاں انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئے سال کی شروعات کیں۔

پاکستانی انٹرنیشنل وویمن کرکٹر کائنات امتیاز ان دنوں باکو میں سیاحت کر رہی ہیں انہوں نے وہاں نیو ایئر کی تقریبات میں حصہ لیا ۔

سابق کپتان شعیب ملک نے بالوں کے نئے اسٹائل کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے سال کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.