سونے کی قیمت میں بارہ ہزار کا اضافہ

0

کامرس ڈیسک
سال 2018ء میں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کی کمی ہوئی اور فی اونس سونا 1 ہزار 284 ڈالر پر آگیا

تاہم پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور ڈالر کی اونچی اڑان نے سونے کی قیمتوں کو بھی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862

آل سندھ صرافہ بازار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سال 2018ء کے دوران فی تولہ سونا 11800 روپے مہنگا ہوا

اس دوران سونے کی قیمت 68 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچی

اس سال 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 957 روپے اضافہ ہوا اور 2018ء میں 10 گرام سونا 58 ہزار 300 روپے تک بھی پہنچا تاہم سال کے اختتام پر 10 گرام سونا 58 ہزار 128 روپے کی بلند سطح پر بند ہوا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.