کوئٹہ میں بارش سے سے خشک سردی کاخاتمہ

رپورٹ ۔۔۔۔۔محمدغضنفر
کوئٹہ میں آسمان پر چھائے بادلوں نے لوگوں کو بارش کی نوید سنادی اور وقفے وقفے سے رم جھم نے وادی کا موسم خوشگوار کردیا موسم کاحال بتارہے ہیں

سال کا ہندسہ بدلا تو موسم بھی بدل گیا سورج کو بادلوں نے ڈھانپا تو موسم نے لی انگڑائی

بارش کی بوندوں سے پھول اور سبزہ بھی خوبصورتی بکھیرنے لگا نئے سال کے پہلے دن پر بارش نے لوگوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑا دی

شہری موسم کا مزہ لینے کیلئے سجی اور مچھلی کے کھانے کیلئے شہر کا رخ کرنے لگے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,933

گذشتہ کئی ماہ سے کوئٹہ کا موسم خشک رہا تاہم نئے سال میں موسم کی تبدیلی نے شہریوں کے مزے دوبالاکردئیے ہیں کوئٹہ کے علاوہ زیارت میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

وادی زیارت میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا گیس پریشر غائب ہونے کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج لوگ اپنے گھروں تک محصور جبکہ بازار مکمل طور پر سنسان ہوگئے

محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں شام تک برف باری کا امکان ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.