کوئٹہ کے شہری کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش،ایک اورشادی کی خواہش،زوجہ کی تلاش جاری

0

کوئٹہ کوئٹہ کے شہری جان محمد کے ہاں ایک اور بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کے بعد ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 60 ہو گئی ہے۔ جان محمد کے 60 بچوں کی ولادت 3 بیویوں سے ہوئی ہے جبکہ ان کے 5 بچوں کا انتقال ہو چکا ہے۔جان محمد کے 55 بچے حیات اور

صحت مند ہیں۔اس موقع پرجان محمد کا کہنا تھا کہ نئے سال کی آمد پر ایک اور بچےکی ولادت سے بہت خوش ہوں۔انہوں نے بتایا کہ بچے کا نام حاجی خوش حال خان رکھا ہے۔جان محمد کی تینوں بیویاں اور بچے ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869
جان محمد پیشے کے لحاظ سے کمپاؤنڈر ہیں اور وہ نواحی علاقے میں اپنا کلینک چلاتے ہیں۔کثیر الاولاد شخص کو ایک اور شادی کی بھی خواہش ہے جس کے لیے چوتھی زوجہ کی تلاش جاری ہے۔ماضی میں اپنے بیان میں جان محمد نے کہا تھا کہ ان کا ہدف 100 بچوں کی پیدائش ہے اور وہ زیادہ بچوں پر اللّٰہ کے بہت شکر گزار ہیں۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.