بلوچستان ،ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے بعد بھی سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز شہریوں کے لئے بند

رپورٹ ۔۔ارباز شاہ

تیرہ دسمبر کواغوا ہونیوالے معرو ف نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو 48روز بعد رہا کردیا گیا اغوا کیخلاف ڈاکٹر سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان پر تھے لیکن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے باوجود سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کابائیکاٹ جاری ہے اور مریض مایوس لوٹنے پر مجبو رہیں

ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے پریس کانفرنس میں موقف اختیار کیا تھا”ڈاکٹرز کوئٹہ میں محفوظ نہیں رہے روز آئے ہمیں اغواء کیا جاتا ہے اور پھر بڑی رقم وصول کرکے رہا کیا جاتا ہے حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

ڈاکٹرابراہیم خلیل کے اغواء ہونے کے بعد کوئٹہ سول ہسپتال میں ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے جانب سے احتجاجاً ہسپتال میں او پی ڈیز بن کر دیئے گئے تھے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی ظاہر مندوخیل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ڈاکٹر اب محفوظ نہیں رہے روزانہ اغوائکے واقعات ہوتے ہیں اور بڑے پیسے لیکر چھوڑا جاتا ہے لیکن اب ہم خاموش نہیں رہینگے۔

جب تک ہمیں حکومت کی طرف سے تحفظ دینے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی سول ہسپتال کوئٹہ میں او پی ڈیز بند رہینگے”۔

دوسری جانب گزشتہ روز ڈاکٹر ز ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹروں کو سکیورٹی دی جائے بصورت دیگر وہ او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے جس کیلئے انہون نے حکومت کو 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہے مطالبات منظور نہ ہونے پر ایکشن کمیٹی کے مطابق وہ سرکاری اور نجی اسپتالوں کو بھی تالے لگادینگے اور استعفوں کا اعلان کرینگے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.