پالیسی 2019کی منظوری ،حج مہنگا اخراجات میں ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2019کی منظوری دیدی حج پالیسی کو ریویو کیا گیا ،وزیراعظم چاہتے ہیں حاجیوں کو مثالی مراعات دی جائیں،کوئٹہ سے پہلی حج پرواز چلائی جائیگی فیصل آباد سے بھی فلائٹ آپریشن ہونگے

جج کیلئے دس ہزار سیٹیں سنیئر شہریوں کیلئے مختص کی گئی ہیں ،حج کیلئے بائیو میٹرک کی سہولت دور دراز علاقوں میں میسر ہوگی ۔اس سال ایک لاکھ چوراسی ہزار دو سو دس پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے دس ہزا ربزرگ شہریوں کو جج کوٹہ دیاجائیگا کم آمدن پانچ سو افراد کیلئے حج کوئٹہ رکھا گیا ہے تاہم حج کے حوالے سے سبسڈی پر فیصلہ نہیں ہوا ۔

حج پالیسی کے اعلان کے بعد اخراجات میں ایک لاکھ 56ہزار 975روپے اضافہ ہوگیا قربانی کیلئے 19ہزار 451روپے الگ ادا کرنے ہونگے ،ہر حاجی کے پاس دو ہزار ریال ذاتی استعمال کیلئے لازمی ہونا چاہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,933

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کے حالات آج پہلے سے بہتر ہیں پاکستان کاسالانہ خرچہ پانچ ہزار پانچ سو 71ارب روپے ہے

یہ پیسے ہم ٹیکس سے اکٹھا کرتے ہیں اٹھارویں ترمیم اور بعد کی تقسیم بڑی مختلف ہے اب وفاق دس روپے میں سے چھ روپے صوبوں کو دیتا ہے چار روپے اپنے پاس رکھتا ہے اب ہمیں دو ہزار ارب روپے قرض واپسی کیلئے چاہییں

افغانستان میں پاکستان کا گیم چینجر کردار چل رہا ہے عمران خان کا وژن افغانستان میں استحکام ہے سول سروس ریفارمز پر کام شروع کردیا گیا ہے سول سروس میں سپیلائزیشن متعارف کرائی جارہی ہے ۔اے سی آر کا سپیشل سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.