ویب ڈیسک
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم لاہور،گوجرانوالہ ڈویژن،گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ہفتہ کے روزبھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر رات/صبح کے اوقات دھند پڑنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:ملک کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔پنجاب:منگلا30، مری 24، جہلم 21، اسلام آباد (زیروپوائنٹ19،سیدپور18،گولڑہ16،ائیرپورٹ، بوکرہ14)،چکوال 17، راولپنڈی (شمس آباد16، چکلالہ 02)،حافظ آباد 15،گوجرانوالہ 12،کامرہ10، گجرات 09، سیالکوٹ(ائیرپورٹ08، سٹی 03)، ناروال، منڈی بہاوٰالدین 08، لاہور(سٹی 07، ائرپورٹ06)، جوہرآباد 07، فیصل آباد، قصور، میاانوالی، نورپورتھل، جھنگ06، سرگودھا05، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر 04، خانیوال، ملتان 03، لیہ، ساہیوال، شورکوٹ اوکاڑہ 01،
خیبرپختونخوا:چراٹ 29، مالام جبہ 21، سیدو شریف 19، پارہ چنار 15، میرکھانی، کوہاٹ 14، رسالپور 10، دیر(لوئیر 09، اپر 07)، پشاور، بالاکوٹ،کاکول 07، دروش03، کالام، پٹن، بنوں، ڈی آئی خان02، چترال 01،کشمیر: کوٹلی24،گڑھی دوپٹہ14،راولاکوٹ09، مظفرآباد08،گلگت بلتستان:اسکردو 06، بگروٹ 03،گلگت 02، ہنزہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس دوران مری 10، مالم جبہ09، استور، بگروٹ 02، اسکردو، کالام اور ہنزہ میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
سرد ترین مقامات کا درجہ حرارت سکردومیں منفی 10،بگروٹ منفی 09، استور منفی 07،مالام جبہ، پارہ چنار میں منفی 06، ہنزہ، قلات،کالام میں منفی 05، راوالاکوٹ منفی 03،مری اور د روش میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔