بلوچستان میں تخریب کاری کے متعدد واقعات، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

0

کوئٹہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بدھ کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیاسی رہنماں کے انتخابی دفاتر اور عوامی مقامات پر تخریب کاری کے مختلف واقعات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے محکمہ داخلہ بلوچستان کو سیکورٹی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات کی ہے بدھ کو نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں شرپسندی کے مختلف واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان اور محکمہ داخلہ کو نظر ثانی شدہ موثر سیکورٹی حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی نے ان واقعات کے فوری ردعمل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862

کہ بلوچستان میں عام انتخابات کے قومی عمل کو ثبوتاڑ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے تمام ادارے باہمی رابطہ کاری سے متحرک ہیں اور بحالی امن کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں انتخابات کے دوران عوام میں خوف و ہراس پھیلا کر انتخابی عمل سے دور رکھنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی عوام کے جانی و مالی تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں بلوچستان کے عوام انتخابات کے قومی فریضہ کی ادائیگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور روشن مستقبل کے لئے جمہوری طریقے سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں جو ان کے مسائل اور مشکلات کے حل کا مداوا کرسکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.