کوئٹہ محکمہ خزانہ اور محکمہ صحت میں چپقلش بلوچستان صحت کارڈ بند ہوگیا، صوبے کے 18لاکھ افراد کا علاج داﺅ پر لگ گیا،باوثوق ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچستان صحت کارڈ تیسرے ماہ ہی بند ہوگیا صحت کارڈ کے سیکٹرز کو محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے رقوم کی عدم ادائےگی کے باعث صحت کارڈ بند ہوگیا ،صحت کارڈ کی بندش کی وجہ سے صوبے کے 18لاکھ افراد کا علاج داﺅ پر لگ گیاہے
ذرائع کے مطابق صحت کارڈ محکمہ صحت کے پاس ہے جنہیں حسن طریقے سے چلایاجارہاتھا مگر محکمہ خزانہ کی جانب سے صحت کارڈ کی رقم ریلیز کرنے کیلئے شرط رکھاجس کے مطابق صحت کارڈ کیلئے ایک علیحدہ اکاﺅنٹ بنا کر اور زیر دستخطی میں محکمہ خزانہ کے آفیسر کو بھی شامل کیاجائے ذرائع نے دعویٰ کیاکہ محکمہ خزانہ کے آفیسر کو شامل کرنے سے کرپشن کے دروازے کھل جائیںگے محکمہ خزانہ کا یہ عالم ہے کہ مستونگ میں 12ربیع الاول کے جلوس میں زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ لایاگیا تھا
لیکن آج تک محکمہ خزانہ نے سی ایم ایچ فارمیسی سٹور کو ادویات کی ادائےگی بھی نہیں کی اور سی ایم ایچ کی فارمیسی میں ایمرجنسی میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق مستونگ کے زخمیوں کی جان بچانے کیلئے ایدھی ایمبولینسز نے سول ہسپتال سے ریفر کئے بغیر سی ایم ایچ میں فارمیسی سے ادویات لی جن کے لاکھوں روپے کا بل ہے وہ بھی محکمہ خزانہ کی جانب سے روک دیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق سی ایم ایچ فارمیسی نے واجبات کی ادائےگی تک ہنگامی صورتحال میں ادویات کی فراہمی سے انکار کردیاہے ۔