ویب ڈیسک
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ٹی وی سی این این کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹھوس ثبوت دے تو ہم کارروائی کرینگے ہم نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کافیصلہ کیا
پاکستان نہ صورتحال بگاڑنا چاہتا ہے نہ جنگی کیفیت پیدا کرنا، ہم نے بھارت کوامن کیلیے متوازن پیش کش کی ہے، وزیراعظم نے پلوامہ واقعے کی تحقیقات کیلیے بھی تعاون کی پیش کش کی
وزیر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان بھارت جنگ باہمی خودکشی ہوگی،جب بھارت نے پاکستان پرحملہ کیا توصورتحال کافی سنجیدہ تھی، بھارت نے نہ صرف پاکستان کی فضائی حدود کے خلاف ورزی کرکے بم گرائے، بلکہ دراندازی سے یواین چارٹراورعالمی قوانین کے خلاف ورزی بھی کی
افغانستان میں 17 سالہ جنگ کاخاتمہ اورامن چاہتے ہیں، پاکستانی سرزمین بھارت سمیت کسی کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دیں گے
https://www.balochistan24.com/2019/02/28/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D9%BE%D8%A7%D8%A6%D9%84%D9%B9-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%D9%84-%D8%B1%DB%81/
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ابوظہبی میں او آئی سی کا اجلاس ہے جس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھی مدعوکیا گیا ہے اس حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی ترکی اور ایران کو بھی لاعلم رکھا گیا ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے جبکہ بھارت کو او آئی سی کامبصر رکن بننے کی بھی مخالفت کرینگے
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر خارجہ کے او آئی سی اجلاس کے حوالے سے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تاہم پارلیمنٹ چاہتی ہے کہ وزیر خارجہ نہ جائیں تو میں پارلیمنٹ کے ساتھ ہوں
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کواپنے دوستوں کو نہیں بھلانا چاہیے، یہ جتنے ملک ہیں ہمارے پرانے دوست ہیں، یہ ہمارے ملک میں شکار کھیلنے آتے ہیں، ہمارے ان ممالک سے مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں او آئی سی اجلاس میں جا کر اپنا موقف بتانا چاہیے، چاہے وزیرخارجہ بعد میں جائیں، ابھی سیکرٹری خارجہ کو بھیج دیں
ان حالات میں ہم سب جذباتی ہیں، جنگیں صرف افواج نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں اور پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ جنگ لڑنے کے لییپوری طرح سے تیار ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قومی اتفاق رائے ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ،پاکستان امن چاہتا ہے ۔بھارت میں جنگ نہ ہونے پر اتفاق رائے نہیں ہے
مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے پر افسوس ہے جنگ کسی کی سبگی نہیں مکمل تباہی ہے مودی الیکشن کیلئے پاکستان میں جنگ کاماحول بنانا چاہتا ہے
وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی دفاعی طاقت دیکھ لی
یہ بھی پڑھیں
https://www.balochistan24.com/2019/02/21/%DA%A9%D9%88%D8%A6%D9%B9%DB%81-%D8%A8%D9%84%D8%A7%DA%A9-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%AF%D8%A7%D8%AF-%D9%BE%D9%88%D9%84%DB%8C%D9%88-%DA%A9%DB%8C-%D8%AE%D8%B5%D9%88%D8%B5%DB%8C-%D9%85%DB%81/