بلوچستان میں قائمہ کمیٹوں کے حوالے سےمعاملات طے ،جلد اعلان متوقع

0

رپورٹ ۔۔۔۔محمد ندیم خان

حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سےمعاملات طے پاگئے ہیں

باوثوق ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں کل انیس قائمہ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس میں سے حزب اختلاف کو ساتھ قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی اور ہر رکن اسمبلی تین قائمہ کمیٹیوں کا رکن ہوگا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,730

سیاسی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ قائمہ کمیٹیوں کے قیام کے بغیر اچھی اور معیاری پالیسی مرتب کر کے اداروں کو چلانا ممکن نہیں ۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماء اور ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر قائد حزب اختلاف کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر ان سےتا حال رابطہ نہیں کیا گیا ،

نصراللہ زیرے قائمہ کمیٹیوں کو اہم قرار دیتے ہیں ۔انکے مطابق ” اسمبلی میں تمام تر کاروائی قائمہ کمیٹیوں کے سپرد ہوتی ہے کمیٹی ماہرین کو طلب کر کے سفارشات مرتب کرتی ہے اور بحث مباحثہ اور تفصیلات کے بعد پالیسی وضع کرتی ہے ،

قائمہ کمیٹیوں کو منی پارلیمنٹ کہا جاتا اور اسکا قیام بہت ضروری ہے ” نصراللہ زیرےکا بلوچستان 24 کو اپنی جماعت کا موقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انکی جماعت یہی چاہتی ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.