سپریم کورٹ کا فیصلہ، پی ٹی آئی عہدیداروں کا موقف بھی سامنے آگیا

اسلام آباد سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں کا موقف بھی سامنے آگیا۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین اور جمہوریت کی فتح قرار دیدیا ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری ٹوئٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات آگئے ہیں، آئین اور پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہوئی ۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب کے انتخابات کی تاریخ صدرمملکت دیں گے اور خیبر پختونخواہ کے گورنر کوفوراً تاریخ دینے کا پابند کردیا گیا ہے جن جج صاحبان نے اختلاف کیا وہ بھی الیکشن 90 دن کے اندر کے اصول کو تسلیم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے انی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج کا فیصلہ جمہوریت اور آئین کی فتح ہے۔ وہ سیاسی جماعتیں جو انتخابی میدان سے فرار اختیار کر رہیں تھیں انھیں اب عوامی احتساب کا سامنا کرنا ہو گا۔

پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت میں مختلف وزارتوں پر فائز رہنے والے فیض الحسن چوہان نے کہا کہ مکس اچار پارٹی اب الیکشن میں آئے پھر ہم بتاتے ہیں کہ ”ہرا سمندر گوپی چندر ، بول میری مچھلی کتنا پانی“فیض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سلطان مفرور، سلطان مجبور، بیگم صفدر اور بلاوجہ بھٹو کی اس وقت کانپیں ٹانگ رہی ہوں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.