سرفراز بگٹی کو مبارک باد دیتا ہوں امید ہے کہ وہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے،میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ بلوچستان کے سابق وزیرا علی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میں نے دوسرے لوگوں کی طرح انتخابات میں حصہ لیا مجھے میرے حلقے کے عوام نے نو ہزار ووٹ دیے تاہم کاغذوں میں تو میں ہار گیا لیکن میں قانونی چارہ جوئی کروں گا جو میرا حق ہے دوسروں کی طرح سڑک بند کرکے لوگوں کو تکلیف نہیں دیتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے مزید کہا کہ الیکشن میں ہار جیت ہوتا رہتا ہے

یہ غلط ہے کہ میرے حلقے کے لوگوں میں مجھے مسترد کیا میں نے پہلے آٹھ ہزار ووٹ دیے تھے اس دفعہ میں نے نو ہزار ووٹ دیا تاہم میں عدالت ضرور جاوں گا انشا اللہ ہمیں انصاف ملے گا اور اپنے عوام کی خدمت سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

اب پیپلز پارٹی کی پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کروں گا بلوچستان کے نو منتخب وزیرا علی میر سرفراز بگٹی کو مبارک باد دیتا ہوں امید ہے کہ وہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور بلوچستان کے عوام کی خدمت کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.