ویب ڈیسک
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ سہیل محمود پاکستان وزیر خارجہ ہونگے جو تہمینہ جنجوعہ کی جگہ لینگے
سہیل محمود اس وقت نئی دہلی بھارت میں پاکستان کے ہائی کمیشن ہیں وہ ممکنہ طور پر 16اپریل کو عہدہ سنبھال سکتے ہیں
سہیل محمود کولمبیا یونیورسٹی نیویارک کے الومنی ہیں جہاں انہوں نے انٹر نیشنل افیئرز میں ماسٹرز کیا اس سے قبل انہوں نے بچلرز ہسٹری اور پولیٹیکل سائنس میں گورنمنٹ ڈگری کالج راولپنڈی سے کیا جبکہ ماسٹر کی ڈگری مذکورہ فیلڈ میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے کی
نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کے آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس طرح ہے
سہیل محمود نے 1985میں پاکستان فارن سروس ( ایف ایس پی ) کو جوائن کیا ۔1985-1986تک سول سروسز اکیڈمی لاہور میں رہے جبکہ 1986-1987تک فارن سروس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد میں رہے
ستمبر ،دسمبر 2005کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن لاہور میں رہے ۔2012-13میں نینشل سکیورٹی اینڈ وار کورس میں حصہ لیا
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو ) منسٹری آف فارن افیئرز اسلام آباد کے پوزیشن ہولڈر ہیں ساؤتھ ایشیاڈویژن میں 1987-1988تک ڈیسک آفیسر رہے
1990-1991میں ساؤتھ ایشیا ڈویژن میں ڈیسک آفیسر رہے ۔1995-1998میں ڈائریکٹر ایران اور ترکی رہے ۔2005-2008میں ڈائریکٹر جنرل امریکاز رہے
جنوری اکتوبر 2009میں ڈائریکٹر جنرل فارن سیکرٹری آفس رہے ۔2013-15کو ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان ویسٹ ایشیا )میں اسائمنٹ ابراڈ رہے
1991-1994تک سیکنڈ سیکرٹری ایمبیسی انقرہ رہے ۔1998-2000میں پاکستان ایمبیسی واشنگٹن میں فرسٹ سیکرٹری رہے ۔2001-2002تک پولیٹیکل کونسلر پاکستانی سفاتخانے واشنگٹن رہے ۔
2003-2005میں پاکستان کے پرمننٹ مشن کے کونسلر رہے ۔2003-2004میں یو این ،نیویارک ،( پولیٹیکل کو آرڈینیٹر برائے پاکستان ڈیلی گیشن ٹو یواین سکیورٹی کونسل ٹرم میں رہے
سہیل محمود 2009-2017میں تھائی لینڈ میں سفیر اور بنکاک میں یونیسکو کے مستقبل نمائندے رہے جبکہ 2015-2017تک ترکی میں پاکستان کے سفیر اور کنکرنٹ کو آرڈینیشن ٹو مکڈونیا کوسو رہے
سہیل محمود شادی شدہ ہیں اور ان کے تین بچے ہیں