ضمیر کا سودا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی‘ عثمان بزدار

لاہور  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی بات کی ہے‘ضمیر کا سودا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی‘عمران خان کا خطاب نئے خود مختار پاکستان کی بنیاد بنے گا‘انہوں 22 کروڑ عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خطاب نئے خود مختار پاکستان کی بنیاد بنے گا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے باوقار و خوددار پاکستان کی حقیقی ترجمانی کی ہے، انہوں 22 کروڑ عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے، ہم سب اور پوری قوم کپتان کے ساتھ ہے۔وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی بات کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضمیر کا سودا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.