قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے‘ اسد عمر

اسلام آباد  تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کے پی کے میں ہونے والے الیکشن ء نتائج نے ثابت کیا ہے قوم اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے‘عوام کے اس فیصلے کے بعد اب صرف عدم اعتماد کا فیصلہ نہیں ہونا ہے بلکہ اب پاکستان کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویس سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کے پی کے الیکشنز کے نتائج کے حوالے سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے الیکشن میں تحریک انصاف کی بھاری کامیابی نے ثابت کردیا کے قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے اس فیصلے کے بعد اب صرف عدم اعتماد کا فیصلہ نہیں ہونا ہے بلکہ اب پاکستان کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رواز وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں واضح کیا تھا کہ اتوار کے دن پاکستان کی عوام کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ قومی اسمبلی میں اتوار کے روز عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتوار کو فیصلہ ہو جائے گا آیا ملک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کرے گا یا غلامی کی پالیسی اپنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما براہ راست اس میں ملوث ہیں جس کا مقصد پاکستان کی خود مختاری کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رہنما عدالتوں سے سزا یافتہ اور کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ایک مہذب قوم کیسے ان کو رہنمائی کی اجازت دے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.