کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے اور جو میں نے پشین گنج کے عوام سے وعدہ کیا تھا اس کو پایہ تکمیل پہنچا دیا جس پر میں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی کابینہ کا مشکور ہوں جنہوںنے اس مد میں تعاون کر کے پشین گنج کے عوام درینہ مسئلہ حل کرکے اس ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا
وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد پشین گنج کے دوکان داروں کوکمپنسیشن کی مدد میں رقوم ادا کی جائے گی۔ جس سے وہ اپنی روزگا زندگی کو دوبار بحال کر سکیں گے
وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں کاروبار کو آسان بنانے اور کاروباری افراد کی مشکلات اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں اور اس ضمن میں اب بھی بہتری کی مزید گنجائش ہے۔