بشام خودکش حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی: رپورٹ کمیٹی کو

0

پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے بشام خودکش دھماکے کی رپورٹ جوائنٹ کمیٹی کو پیش کردی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہےکہ خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,730

ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے تمام شواہد اکٹھا کرلیے گئے ہیں اور  سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی گئیں جب کہ  شواہد کی بنیاد پر اہم گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ قافلے کے ساتھ جیمرز فعال تھے یا نہیں، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے جب کہ غیرملکیوں پر حملے کے تھریٹ سے متعلق بھی تفصیلات لی جارہی ہیں،  گرفتار دہشتگردوں کے بیانات پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

واضح رہےکہ بشام میں گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.