عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، نتائج کا جائزہ لیں گے اور اپنا احتساب کریں گے: ترک صدر

0

ترک صدر رجب طیب اردوان نے بلدیاتی انتخابات میں انقرہ اور استنبول سمیت بڑے شہروں میں اپنی جماعت اے کے پارٹی کی شکست پر بیان دیا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ترک عوام نے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کے ذریعے سیاست دانوں کو اپنا پیغام پہنچا دیا ہے، نتائج کا پارٹی میں جائزہ لیں گے اور اپنا احتساب کریں گے۔

طیب اردوان نے کہا کہ 31 مارچ ہمارے لیے اختتام نہیں ٹرننگ پوائنٹ ہے، مئی 2023 کے الیکشن میں جیت کے 9 ماہ بعد ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے لیکن ہم اپنی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے

خیال رہے کہ دو دہائیوں سے زیادہ اقتدار میں رہنے والی صدر اردوان کی اے کے پارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حزبِ اختلاف کی ریپبلکن پیپلز پارٹی نے 70 سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

استنبول کے میئر امام اوغلو کو تقریباً 10 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوئی جبکہ انقرہ میں موجودہ اپوزیشن میئر منصور یاواش کی جیت کا جشن منانے کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلآئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.