شکاگو میں ظلم جبر اور استحصال کے خلاف محنت کشوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ایک تاریخ رقم کرلی
محنت کشوں کا ساتھی ہوں کیونکہ میں نہ کوئی نواب ہوں اور نہ کوئی سرمایہ دار میری عوامی طاقت ہمیشہ یہی محنت کش رہے ہیں
ڈسٹرکٹ خاران(نصیب ریکی ڈسٹرکٹ رپورٹر )بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینیر نائب صدر سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نےعالمی یوم مزدور کے موقع پر کہا کہ دنیا بھر کے مزدور اور محنت کش اج بھی مشکلات سے دوچار ہیں ہیں اج دینا بھر لوگ مزدوروں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینیر نائب صدر سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے خاران میں جاری گندم کٹائی میں حصہ لےکر دنیا بھر کے محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کیا انھوں نے اپنے پیغام میں محنت کشوں کے بغیر ہم کچھ نہیں جب محنت کش طبقہ خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔ میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ دنیا بھر کے محنت کشوں کے عظیم قربانیاں ہیں 1886 میں شکاگو میں ظلم جبر اور استحصال کے خلاف محنت کشوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ایک تاریخ رقم کرلی مگر بدقسمتی اج بھی محنت کشوں کے حالات 1886 سے بدتر ہیں محنت کش مشکلات و مسائل سے دوچار ہیں ان کے اجرت کم ہونے کے باعث اس مہنگائی کے دور میں ان کا گھر چلانا مشکل بن چکی ہے وہ صحت تعلیم ودیگر سہولیات سے محروم ہیں حلانکہ ملک کی معشیت کو چلانے میں محنت کشوں کا اہم کردار ہے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ میں شروع دن سے محنت کشوں کا ساتھی ہوں کیونکہ میں نہ کوئی نواب ہوں اور نہ کوئی سرمایہ دار میری عوامی طاقت ہمیشہ یہی محنت کش رہے ہیں.