یوم مزدور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کم از کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کا اعلان

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم مئی پر محنت کشوں کو ریلیف دیتے ہوئے ورکرز کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محنت کش کی فلاح و بہبود سب سے زیادہ مقدم ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں ورکرز کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے 3 برس میں ورکرز کی کم از کم اجرت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سابق دور میں ورکرز کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، ماضی کی حکومت نے محنت کشوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا، سابق حکمرانوں نے 5 سالہ دور میں ورکرز کی کم از کم اجرت میں صرف 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا، ہماری حکومت ورکرز کی کم از کم اجرت میں آئندہ بھی اضافہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فرسودہ نظام ختم کر کے آن لائن لیبر انسپکشن کا نفاذ کیا گیا ہے، سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن کی شفاف اور باسہولت ادائیگی کیلئے  سیلف اسسمنٹ سکیم  کا اجراء کیا گیا ہے، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں عوام کیلئے مفت ایمرجنسی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی، سوشل سکیورٹی انسپکشن 20 فیصد تک محدود کی گئی ہے، ورکرز کیلئے میرج گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ جبکہ ڈیتھ گرانٹ 5 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ کر دی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.