یوم علیؓ کے موقع پر ہر طرح کے جلوس پر پابندی لگانے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہر طرح کے جلوس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

این سی او سی میں یوم علی کے انعقاد سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اورقومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے کی۔ جب کہ وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، جب کہ صوبائی سیکرٹریزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں ملک بھر اور خاص طور پر بڑے شہری مراکز میں کوویڈ کے پھیلنے کے خدشے  کے پیش نظر ہر طرح کے جلوس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مجالس کے انعقاد کی اجازت سخت کوویڈ ایس او پیز کے تحت ہوگی، فورم نے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنماوٴں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.