دو ماہ میں دیوالیہ کے قریب پہنچنے والے تیسرے امریکی بینک کوبچانے کی کوششیں کامیاب ہوگئیں۔
فرسٹ ری پبلک بینک کے زیادہ تر اثاثے جے پی مورگن چیس بینک خریدے گا۔ امریکی ریگولیٹر فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ 8 ریاستوں میں فرسٹ ری پبلک بینک کے 84 دفاتر جے پی مورگن چیس کے نام سے دوبارہ کام کریں گے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے امریکا میں سلیکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک دیوالیہ ہو چکے ہیں۔