وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کی جانب سے کھانا اور راشن نہ ملنے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ معائینہ ٹیم قلعہ سیف اللہ روانہ کر دی

0

کوئٹہ  وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کی جانب سے کھانا اور راشن نہ ملنے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ معائینہ ٹیم قلعہ سیف اللہ روانہ کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 5,206

پیر کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کی جانب سے کھانا اور راشن نہ ملنے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کی شکایات کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ معائینہ ٹیم قلعہ سیف اللہ روانہ کر دی ٹیم شکایات کے حوالے سے تحقیقات کرکے 24 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کریگی ،

و زیراعلیٰ نے کہاکہ امدادی و بحالی کے کاموں میں کوئی کوتاہی بدنظمی اور بدعنوانی نا قابل برداشت ہے وزیراعلیٰ معائینہ ٹیم تمام متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کی آڈٹ کرے حکومت نے متاثرین کی امداد و بحالی کے لئے خطیر فنڈز کا اجراء کیا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ امدادی فنڈز کے صیح استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.