کوئٹہ۔ یکم اگست
علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان نے سیلاب کے حوالے سے خبردار کردیا۔ انتباہ کے مطابق جمعہ سے منگل تک موسلادھار بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور بعض علاقوں کے مقامی نالوں ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے۔
ان میں قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، زیارت، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفرآباد کے اضلاع شامل ہیں۔ اس دوران تمام متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ اس دوران چوکس رہیں۔
اسی طرح جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، قلات اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
جمعہ کو بارکھان، موسیٰ خیل، کوئٹہ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، زیارت، ژوب، دکی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، سبی، جعفرآباد، نصیر آباد، خضدار، قلات اور مستونگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ باقی اضلاع میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
قلات میں (40.0)، زیارت میں (24.0)، مسلم باغ میں (7.0) اور بارکھان میں (4.0) ملی میٹر بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں (45)، سبی میں (43)، دالبندین میں (42)، لسبیلہ اور کوئٹہ میں (36) میں ریکارڈ کیا گیا۔