ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے ال حجرا ایجوکیشن سسٹم کی کوششوں کی حمایت اور بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔

کوئٹہ، 1 اگست 2024 – وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے الحجرا ایجوکیشن سسٹم منتظمین کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کوالحجراایجوکیشن سسٹم کے زیر اہتمام جاری تعلیمی پروگرامز اور اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر حکام نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو زیارت میں واقع ریزیڈینشل اسکول کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے الحجرا ایجوکیشن سسٹم کی جانب سےتعلیمی میدان میں کی جانے والی کوششوں، خاص طور پر معیاری رہائشی اسکولنگ کی فراہمی کو سراہا۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں معیاری تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے یہ ادارے معیاری تعلیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر بلیدی نے کہا کہ تعلیم ترقی کی بنیاد ہے، اور الحجرا جیسے ادارے ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پہلی فرصت میں الحجرا زیارت کا دورہ کریں گی ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے ال حجرا ایجوکیشن سسٹم کی کوششوں کی حمایت اور بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.