چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

کوئٹہ 1اگست۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فائل ٹریکنگ سسٹم، آئی پی ایم ایس، پاکستان سٹیزن پورٹل، دفاتر میں وقت کی پابندی سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبد الباسط، سینیئر ایم بی آر قمبر دشتی سمیت تمام سیکرٹریز نے شرکت کی- چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیکرٹریز فائل ٹریکنگ سسٹم اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کی جانب سے درج شکایات کو فوری طور پر حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں

 

اور جو کیسز پینڈنگ یا اوور ڈیو ہیں ان کو بھی جلد ازجلد حل کریں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی محکموں میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے چہرے کی شناخت کے ذریعے حاضری سسٹم کو متعارف کرنے جارہے ہیں۔ اس نظام کے تحت ملازمین کی حاضری کو ٹریک کرنے کا ایک موثر طریقہ ہو سکتا ہے۔ یہ سافٹ ویئر کیمروں کے ذریعے لی گئی تصاویر کو پروسیس کرتا ہے، چہرے کی خصوصیات کا تجزیہ کرتا ہے

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

اور رجسٹرڈ ملازمین کے ڈیٹا بیس سے ان کا ملاپ کرتا ہے۔ ملازمین کے چہروں کی واضح تصاویر لینے کے لیے اعلیٰ معیار کے کیمرے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی دفاتر میں آفیسروں اور ملازمین کی حاضری میں بہتری آئی ہے لیکن اسے اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی اوز کی تصدیق کے بغیر جاری نہیں کئے جائیں جب تک ڈی ڈی اوز ملازمین کی حاضری کی بنیاد پر تصدیق نہیں کرتے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں سستی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.