الہجرہ ریذیڈینشل کالج زیارت بلوچستان کے طلباءکو تعلیم و رہائش سمیت مکمل سکالرشپ کے ساتھ گزشتہ 20 سال سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے
زیارت1اگست۔ الہجرہ ریذیڈینشل کالج زیارت بلوچستان کے طلباءکو تعلیم و رہائش سمیت مکمل سکالرشپ کے ساتھ گزشتہ 20 سال سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اس دوران کالج سے 500 سے زاہد طلباء فارغ ہوچکے ہیں جن میں متعدد ڈاکٹرز، انجینئیرز، بیوروکریٹس، آرمی آفیسرز سمیت مختلف محکموں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
اسی طرح گزشتہ الہجرہ ریذیڈینشل سکول و کالج زیارت کی 20 ویں یوم تاسیس اور الہجرہ المنائی پاکستان کے سالانہ کنونشن کے اختتامی روز کے شاندار تقریب کا انعقاد الہجرہ کالج زیارت میں ہوا۔ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی تھے۔تقریب میں سیکرٹری خزانہ بابر خان، چئیرمین الہجرہ ٹرسٹ عبدالکریم ثاقب،پرنسپل کالج پروفیسر شبیر احمد بڑیچ سیاسی وقبائلی شخصیات، سرکاری آفیسران، الہجرہ المنائی پاکستان کے اراکین اور الہجرہ سکول و کالج کے طلباءبڑی تعداد میں موجود تھے۔ کالج پہنچنے پر سپیکر صوبائی اسمبلی اور دیگر مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الہجرہ جیسا تعلیمی ادارہ جو باکردار نوجوانوں کی تشکیل کرتی ہے اس کی مثال کئی نہیں ملتی. انتہائی خوشی ہے کہ یہ عظیم ادارہ معاشرے میں موجود امتیازی و لسانی رویوں کو ختم کررہی ہیں۔
آپ نوجوان طلباءہی اس ملک کی بھاگ دوڑ سھنبالیں گے اور پیارے ملک کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک پاکستان قائم و دائم رہنے کےلئے بنا تھا اور دنیا کی کوئی طاقت اسے میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ آخر میں انہوں نے کالج کےلئے ہر ممکن تعاون اور ادارے کےلئے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر قبائلی رہنماء سردار قاسم خان سارنگزئی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عبدالرحمان عثمانی، پی آر او خیرمحمدکاکڑ، کامریڈ زاہد احمد، شاہ فیصل کاکڑ، ڈاکٹر سردارالدین ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ پرنسپل کالج پروفیسر شبیراحمد بڑیچ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ طلباء کی جانب سے بھی خوب پرفارمنس دکھائی گئی۔
اس موقع پر الہجرہ المنائی پاکستان کی جانب سے مختلف شعبہ جات، تعلیم کے شعبے میں سہیل اسماعیل، سوشل ورک میں خدیجتہ الکبری، صحت میں ڈاکٹر شکیل اکبر اور سپورٹس کی شعبے میں انٹرنیشنل باکسر شرباز مری کو ایکسیلنس ایوارڈز دئیے گئے۔ تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں کو ادارہ کی جانب سے یادگاری شیلڈز بھی پیش کئے گئے۔