لورالائی۔1, اگست ،2024.کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے فیملی پارک بمقام لشتءلورالائی کا معائنہ کیا ان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر اصغر شہباز رند بھی موجود تھے یاد رہے کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے دورہ لورالائی میں اس پارک کا افتتاح کیا تھا
آج کمشنر نے دوبارہ اس پارک کا معائنہ کیا اور میونسپل کمیٹی لورالائی کو ہدایات جاری کیے کہ پارک میں تمام سہولیات مہیا کرکے جلد سے جلد پارک کو فیملیز کے لئے کھولا جائے کمشنر لورالائی ڈویژن نے کہاکہ لورالائی جیسے علاقے میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پارک ہوگا جس میں لوگ اپنی فیملی کے ہمراہ تفریح کے لئے آ سکیں گے۔
اس موقع پر چیف آ فیسر میونسپل کمیٹی لورالائی حافظ منیر احمد نے بتایا کہ پارک میں تمام تر انتظامات مکمل ہیں پارک میں درخت ، گھاس اور پھول اُگائے گئے ہیں۔ اس کی حفاظت اور صفائی پر ملازمین کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اور تفریح کا سامان جھولے ٹیبل ، سیڑیاں وغیرہ نسب کئے گئے ہیں اور پارک مکمل سر سبز ہے۔