کچلاک شہر اور بازار سے ناجائز تجاوزات اور بیوی ٹریفک اور خاص کر کوچوں کی بازار میں داخلہ کو ممنوع قرار دیا جائے

کچلاک یکم اگست 2024: معروف سیاسی و سماجی رہنما سردار عبد الرحمان نے چیف سیکرٹری بلوچستان سیکریٹری ٹرانسپورٹ کمشنر کویٹہ ڈویڑن ڈپٹی کمشنر اور حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ کچلاک شہر اور بازار سے ناجائز تجاوزات اور بیوی ٹریفک اور خاص کر کوچوں کی بازار میں داخلہ کو ممنوع قرار دیا جائے

 

کیونکہ کوچوں کی بازار میں کھڑے اور انتظارِ کیلئے کوئی مختص جگہ نہیں جسکی وجہ سے کوچوں کو اکثر و بیشتر کچلاک بازار کے مین چوک اور روڈ میں دوسرے کوچوں کی روانگی تک کھڑے کئے جاتے ہیں اور جسکی وجہ سے تمام مسافروں بوڑھوں بچوں خواتین بیماروں اور دیگر لوگوں کو انتظار اور اذیت گزرنا پڑتا ہے۔ لہذا احکام بالا ایمرجنسی بنیادوں پر اس مسلے کا جلد ازجلد نوٹس لیتے ہوئے صرف کچلاک اور اس سے ملحقہ علاقےکی نہیں بلکہ پورے ملک کی مسافروں کی سہولت کی خاطر اس کچلاف بازار میں ہیوی ٹریفک کو ممنوع قرار دیا جائے

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کچلاک کا قومی شاہراہ صوبے کو پنجاب خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر علاقوں سے ملاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائی پاس ہونے کے باوجود شہر کے اندر گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے۔ اس کے علاوہ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے بازار اور شہر کی سڑکوں سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے۔ خواتین بچوں، بوڑھوں اور ایمبولینسوں کے گزرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت و احکام بالا اور متعلقہ تمام محکموں کے سربراہان سے گزارش کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں عوام کی خدمت اور عظیم تر مفاد میں جلد از جلد اقدامات اٹھا اس کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.