پی سی بی کا کرکٹ کی سرگرمیوں کی مرحلہ وار اور محتاط بحالی کا اعلان

0

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کووڈ19 پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں کرکٹ کی سرگرمیوں کی مرحلہ وار، بتدریج اور محتاط بحالی کا دوبارہ سے آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے پی سی بی نے پہلے مرحلے میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ کوویڈ 19 پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے فی الحال موجودہ کرکٹرز کے لیے سہولیات کھولنے اور تفریحی کرکٹ کی دوبارہ بحالی کی اجازت دی ہے۔

آئندہ کرکٹ سیزن کی تیاری کے لیے ایلیٹ کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اس عمل کی تیاری میں پی سی بی کے میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز نے صورتحال کا بغور جائزہ لیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن سے متعلق اپنے پروٹوکولز جاری کرے گا۔ پی سی بی ملک میں کورونا وائرس کی بدلتی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے اور اس ضمن میں جب مناسب سمجھے گا پروٹوکولز میں تبدیلی کرسکے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: