سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا سپریم کورٹ سے رجوع

0

مانیٹرنگ ڈیسک

قاسم سوری کی جانب سے اپیل معروف وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ میں دائر کی

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ٹریبونل نے شواہد کا جائزہ نہیں لیا، انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں میرے موکل سے منسوب نہیں ہوسکتیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کو کل سماعت کیلئے مقرر کیا جائے

یاد رہے الیکشن ٹریبونل کوئٹہ کے جج جسٹس عبداللّٰہ بلوچ نے قاسم سوری کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے

واضح رہے کہ قاسم سوری نے این اے 265کی نشست سے کامیابی حاصل کی تھی ان کے مد مقابل امیدواروں میں بی این پی کے نوابزادہ لشکری رئیسانی،پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.