سندھ میں ملاکھڑا ، پنجاب میں کبڈی اور بلوچستان میں “غیژ”

0

رپورٹ: سہیل بلوچ

غیژ بلوچستان کا قدیم اور یہاں کے لوگوں کا پسندیدہ کھیل ہے ۔

یہ کھیل پہلے سرکاری اور نجی سطح پربہت زیادہ کھیلا جاتا تھا مگر کچھ عرصہ سے اس کھیل کے ٹورنامنٹس کم ہوگئے ہیں۔

غیژ کھیلنے والے پہلوانوں کے مطابق یہ کھیل 17 صدی سے کھیلا جا رہا ہے اور یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ اس کھیل کا آغاز افغانستان سے ہوا ۔

پہلوانوں کے مطابق بلوچستان میں اس کھیل کے ہر علاقے میں اپنے اصول ہوتے ہیں اس کھیل میں مخالف پہلوان کو دو بار گرانا ضروری ہوتا ہے۔

اس کھیل میں ذہنی اور جسمانی ورزش کا عنصر بہت زیادہ ہے

پہلوانوں کے مطابق: سندھ میں اس کھیل کو ملاکھڑا، پنجاب میں کنڈی اور بلوچستان میں غیژ کہا جاتا ہے ان کی اقسام بیشک الگ ہوں مگر ان تینوں کھیلوں کے بنیادی اصول ایک جیسے ہی ہیں

پہلوانوں کے مطابق اب یہ کھیل ختم ہوتا جارہا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کھیل کی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.