چاکر اعظم رند کا مقبرہ: پنجاب کا بلوچستان کو غیر سگالی کا پیغام

مانیٹرنگ ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دونو ں صوبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا

بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی پنجاب کے عوام کی طرح عزیز ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہارٹیکلچر، سیاحت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اپنے بلوچ بہن بھائیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے

بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء و طالبات کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے

پنجاب حکومت بلوچستان میں دل کا ہسپتال قائم کرے گی اس ضمن میں دو ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں بلوچ بہن بھائیوں کی جو بھی خدمت ہو گی پنجاب پیچھے نہیں رہے گا-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اوکاڑہ میں میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی اصل حالت میں بحالی کیلئے فنڈز مہیا کر دیئے ہیں میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے

اس اقدام سے بلوچ بہن بھائیوں کو خیر سگالی کا پیغام دیا گیا ہے مقبرے سے ملحقہ سڑکوں کی ترجیحی بنیادوں پر بحالی و مرمت کی جائے گی سیاحت کے شعبے میں بھی دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا

اس موقع پر وزیراعلیٰ جام کمال نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ پنجاب میں آکر بہت پیار ملا ہے ترقی کے سفر میں ہم مل کر آگے بڑھیں گے

بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے سیاحت جیسے اہم شعبے کو نظر انداز کیا مقامی سیاحت کو فروغ دے کر معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے

جام کمال نے کہا کہ میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی بحالی کے کام پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں