بلوچستان میں 24روز بعد کورونا وائرس کے مریض کے انتقال کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 146ہوگئی

0

کوئٹہ  بلوچستان میں 24روز بعد کورونا وائرس کے مریض کے انتقال کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 146جبکہ مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 15281ہوگئی صوبے کے تعلیمی اداروں سے کورونا وائرس کے کیسز میں ایک فیصد کمی ۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے میں کورونا وائرس سے ایک مریض انتقال کرگیا جس کے بعد مجموعی طور پر ہونےوالی اموات کی تعداد 146ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق 6ستمبر کے بعد یہ پہلی ہلاکت تھی ۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 24افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 15281جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13915ہوگئی جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے 1220ایکٹو مریض موجود ہیں ،رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلمی اداروں میں 6230افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 543میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی شرح ایک فیصد کمی کے بعد 8.7فیصد پر آگئی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: