لاہور سمیت صوبہ بھرمیں ایک اورخطرناک وائرس کاخطرہ، محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا

لاہور سمیت صوبہ بھرمیں ایک اورخطرناک وائرس کاخطرہ منڈلانےلگا,  نپاہ نامی وائرس کےممکنہ خطرے اور پھیلاؤ کےپیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نےتمام سی ای اوز کو مراسلہ جاری کردیا۔ محکمہ صحت کی جانب سےمراسلےمیں گائیڈ لائنز جاری کی گئیں۔ محکمہ صحت پنجاب نےنپاہ کوایک خطرناک وائرس قراردیدیا۔ نپاہ وائرس سے متاثرہ شخص کی اموات کی شرح 74 فیصد بتائی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق نپاہ نامی وائرس ہمسایہ ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ خدشہ ہے یہ وائرس پاکستان میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔ تمام اضلاع میں فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا جائے۔ تمام مشتبہ نپاہ سے متاثرہ مریضوں کا ڈیٹا بروقت ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کیا جائے۔ تمام پرائیویٹ و سرکاری ہسپتالوں میں اس وائرس کی گائیڈلائن بتائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

مراسلے کے مطابق تمام مریضوں کی نگرانی اور شک کی بنیاد پر ان مریضوں کو الگ رکھا جائے، بروقت تحقیقات کو یقینی بنا کر سیمپل کو اکھٹا کرکے پی سی آر کیلئےلیبارٹری بھجوایاجائے ۔ وائرس جانوروں سے انسانوں اور ایک شخص سے دوسرے شخص میں بہت جلد پھیلتا ہے۔ وائرس کی کوئی ویکسین نہیں لہٰذا بروقت تشخیص سے علاج کرکے ہی بچاؤ ممکن ہے ۔

محکمہ صحت کے مراسلہ کے مطابق وائرس چمگادڑوں کے درخت پر لگے پھل کھانے سے اور وہی پھل بعد میں کوئی انسانی کھائے تو اس میں منتقل ہوسکتا , لہذا تمام شہری پھلوں کو اچھی طرح دھو کر کھائیں۔ نپاہ وائرس کی ابتدائی علامات کھانسی کا آنا، سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا تیز بخار کا ہونا ، دورے پڑنا(جھٹکے لگنا)، دماغ حالات خراب ہونا جیسی علامات شامل ہیں۔ اگر کسی بھی شخص میں یہ علامات پائی جائیں تو  فوری قریبی ہسپتال کا رخ کریں۔ اگر بروقت علاج نہ کیا تو مریض 3 سے 4 دن میں کومہ میں جاسکتا ہے اور اس وائرس سے اموات کی شرح 74 فیصد ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.