آئی جی پنجاب کا پی ایچ پی چیک پوسٹ کا دورہ، دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والےجوانوں کو انعام دیا

0

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور میانوالی پہنچ گئے, پی ایچ پی چیک پوسٹ کنڈل کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے والے پٹرولنگ پوسٹ پر تعینات بہادر جوانوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس اطہر وحید اور مورچے پر تعینات جوانوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ راو کریم، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال نے ، ڈی پی او میانوالی نے آئی جی پنجاب کو حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ سویپ آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

آئی جی پنجاب نے پٹرولنگ پوسٹ مورچے پر تعینات رئیس، امتیاز اور شاہ جہان سمیت 04 جوانوں کو دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر نقد انعام سے نوازا اور شاباش دی۔آئی جی پنجاب نے آپریشن کرنے والے سی ڈی ٹی جوانوں کو 05 لاکھ، چیک پوسٹ پر تعینات تمام جوانوں کو 30 لاکھ روپے نقد انعام دیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,964

ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس خیبر پختونخواہ حکومت اور آرمڈ فورسز کے ساتھ مل کر دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے صفایا کریں گے۔ بارڈر ایریاز کی پٹرولنگ پولیس پوسٹوں کو مزید مضبوط اور سہولیات سے آراستہ کریں گے۔

 آئی جی پنجاب نے کہا کہ کنڈل چیک پوسٹ کا نام شہید ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان کے نام پر رکھا جائے گا۔ پنجاب پولیس کے جوانوں کا مورال بے حد بلند ہے، دہشت گردی کے بزدلانہ حملے ہمارا مورال پشت نہیں کر سکتے۔

آئی جی پنجاب نے پٹرولنگ پوسٹ کنڈل کے نڈر جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اور نعرے لگائے۔

ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی رائو عبدالکریم، ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس،ڈی پی او میانوالی سمیت سینئر افسران آئی جی پنجاب کے ہمراہ موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.