کوئٹہ بلوچستان حکومت نے مستونگ دھماکے کے شہدا کے لواحقین کیلئے 15لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کردیا۔نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ مستونگ پر ہر پاکستانی نے دکھ کا اظہار کیا،سانحہ مستونگ کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کا خیال رکھیں گے،جتنا ہو سکے گا شہدا کے خاندانوں کی مالی مدد کریں گے۔
جان اچکزئی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام پاکستان کی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں،بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ مستونگ دھماکے کے شہدا کے لواحقین کو 15لاکھ روپے دیئے جائیں گے،سکیورٹی کے معاملات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔