سانحہ مستونگ، بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن، دکانیں اور کاروباری مراکز بند

0

کوئٹہ سانحہ مستونگ کے خلاف اتحاد اہلسنت کی اپیل پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں خضدار ،نوشکی، قلات ،درھینگھڑ میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی ۔بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کو ہونے والے افسوسناک سانحے کے پیش نظر کوئٹہ میں شٹرڈائون ہڑتال کی گئی

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,964

۔اتحاد اہلسنت کی اپیل پر کوئٹہ میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی ۔ ہڑتال کے موقع پر تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ر ہے ۔ اس وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کم اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

اتحاد اہلسنت نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کر لیا گیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.