ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد کی زیر صدارت ضلع بھر میں بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا
استامحمدیکم اکتوبر20241:چیئرمین ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی بلاک شناختی کارڈ و ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد کی زیر صدارت ضلع بھر میں بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انچارج نادرا اور خفیہ ادارے کے نمائندگان شریک تھے
اجلاس میں بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جلیل احمد نے کہا کہ شناختی کارڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جائز حقدار لوگوں کے کام میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی جن کے کیسز مکمل نہیں ہیں ان کی بحالی کے لیے یہ فورم بلاک شدہ شناختی کارڈ اور دیگر شناختی کارڈز کے حوالے سے درپیش مسائل کے ازالے کے لیے سود مند ہے عوام کے درپیش مسائل حل کرنے کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات کیے جائیں گے ہم کسی کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ بنانے والوں کی بھی کوئی پشت پناہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
ہم یہاں کے مقامی افراد کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے جن لوگوں نے غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ بنوائے ہیں ان کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جو یہاں کے وارث ہیں ان کے کارڈ ہر صورت کھولنے کے لئے اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی دشواریوں کا ازالہ کرنا ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہے بہت جلد دوبارہ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جن لوگوں کے شناختی کارڈ بلاک ہیں وہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں تاکہ اگلے اجلاس میں ان کی درخواستیں زیر سماعت لائی جا سکیں ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد نے کہا کہ بلاک شناختی کارڈز کے حوالے سے بذریعہ اخبارات میں لوگوں کو آگاہی دینے کے لئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں
تاکہ وہ اپنے بلاک شدہ شناختی کارڈز کے حوالے سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں آکر وضاحت پیش کریں مگر تاحال کسی نے بھی اس سلسلے میں رابطہ کاری نہیں کی ہے اس لئے عوام کو کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے بلاک شناختی کارڈز کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے رجوع کریں بصورت دیگر ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لاکر مکمل طور پر بلاک کرنے کی شفارش کی جائے گی۔