لسبیلہ یکم اکتوبر20241:سیکریٹری فشریز کوسٹل ڈویلپمنٹ بلوچستان جاوید انور شاہوانی نے ضلع لسبیلہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔دورے کے موقع پر 100ملین کی لاگت سے تعمیرشدہ فشریزڈائریکٹوریٹ کا معائنہ کیا
دورے کے موقع پر محکمہ فشریز کے افسران نے انہیں محکمانہ کارکردگی اورایشوز سے آگاہ کیا سیکرٹری فشریز نے ڈائریکٹوریٹ کی چاردیواری کی تعمیر دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ماتحت افسران کو یقین دہانی کراءسیکرٹری فشریز نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حکومت بلوچستان ماہیگیری کی صنعت کے فروغ اورماہیگیروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے سیکرٹری فشریز نے کہا کہ ماہی گیری کے روزگار سے وابستہ فشرمین کے مساِئل کا ہمیں ادراک ہے ماہی گیروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے حکومت بلوچستان اور سندھ حکومت سمیت آئی پی پی سی فورم کے ذریعے ٹرالر مافیا کے خلاف جلد کریک ڈاون کا آغاز کیا جائیگا
اورمیرین لائف کے تحفظ فشریز ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ گوادر میں محکمہ فشریز کے کنٹرول روم قیام کے بعد لسبیلہ میں بھی سرویلنس کا نظام قائم کریں گے اور فشریز ڈیپارٹمنٹ کے تمام بوٹ کو ٹیکنالوجی اسکرین کے ذریعے اب مانیٹرنگ کیا جائیگا
انہوں نے بتایا کہ سابق وزہراعلی جام کمال عالیانی نے اپنے وزارت اعلی کے دورمیں سمندرمیں فشنگ کرنے والے ماہیگیروں اورانکے کشتیوں کی حفاظت کیلئے ٹریکرسسٹم متعارف اورسرویلنس کا موثر نظام قائم کیا موجودہ حکومت اس پراجیکٹ کی افادیت کے پیش نظر لسبیلہ میں بھی سرویلنس ٹریکر سسٹم کاجلد نفاذ کیاجائیگا سیکرٹری فشریز نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے فشریزپٹرولنگ ٹیم کو فورس کادرجہ دیاہے بلوچستان کی سمندری حدودمیں غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کیلئے فشریز کی پٹرولنگ ٹیموں کومتحرک کردیاگیاہے اورمزیدنئے بوٹ فشریز پٹرولنگ ٹیموں کو فراہم کئے جائیں گے۔