ریاست مدینہ کا نام لینے والوں نے معیشت کا برا حال کر دیا : شہباز شریف

ڈیرہ غازیخان : شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا نام لینے والوں نے معیشت کا برا حال کر دیا، تحریک عدم اعتماد کا ابھی وقت نہیں آیا، سیاست میں ہر چیز دائرے میں رہ کر ممکن ہے۔

قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے ڈیرہ غازیخان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سنجیدہ شعبہ ہے، سنجیدگی سے کام کرنا ہوتا ہے،

حکومت نے اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے میں کسر نہیں چھوڑی، گندم، ایل این جی، مالم جبہ اسکینڈل سے بچنے کیلئے آرڈیننس لایا گیا، نواز شریف کا علاج جاری ہے،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

آج بھی ان کا طبی معائنہ ہے، مشکل وقت میں ن لیگ کی حکومت عوام کے ساتھ کھڑی رہی، ہم نے کالعدم جماعت کے دھرنوں کو سیاست کی نذر نہیں کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب تھا، جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ن لیگ کے دور میں ترقیاتی کام ہوئے، 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کےساتھ اتحاد تھا،

عوام کی خدمت کی، ڈی جی خان میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی بڑا چیلنج تھا، پینے کے صاف پانی کا منصوبہ جنوبی پنجاب سے شروع کیا تھا، ہماری حکومت ہوتی تو عوام کو صاف پانی مل رہا ہوتا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل حل کرنے کیلئے شبانہ روز محنت کی، ڈی جی خان میں تعلیمی اداروں کا جال بچھایا گیا،

تونسہ میں دانش اسکول ابھی تک مکمل نہیں ہوا، ڈی جی خان میں اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا گیا، اینٹوں کے بھٹوں سے بچوں کی جبری مشقت ختم کرائی،

آج پھر اینٹوں کے بھٹوں پر بچوں سے جبری مشقت کرائی جاتی ہے، بہاولپور میں جدید اسپتال اور رحیم یار خان میں یونیورسٹی بنائی، ہم نے ہزاروں کلومیٹر سڑکیں بنائیں، ن لیگ نے بہاولپور میں سولر انرجی منصوبہ شروع کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.