ممبئی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شتروگھن سنہا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا
کہ ان کے بچے ، بیٹی سوناکشی سنہا اور بیٹے لو سنہا اور کش سنہا، کبھی بھی منشیات سے وابستہ نہیں رہے ۔ شتروگھن سنہا نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں
کہ ان کے بچوں میں ایسی کوئی عادت نہیں ہے اور ان کی پرورش بہت اچھی ہے ،
انہوں نے کبھی اپنے بچوں کو منشیات میں ملوث ہوتے نہیں سنا اور نہ ہی دیکھا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ والدین کو نظر رکھنی چاہیے اور اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ان کے بچے غلط صحبت میں نہ پڑیں۔