کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اپنے وعدوں کی تکمیل کرینگے ،وزرات اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی صحت کارڈ، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں ایمر جنسی بنیادوں پر اقدامات ، کنٹریکٹ اور وزیٹنگ عملے کی بحالی کیلئے جاری کردہ ھدایات قابل تحسین ہے ۔
یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عبدالقدوس بزنجو بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کی محرومیوں اور عوام کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرینگے
انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان کا منصب سھنبالتے ہی جو اقدامات کیے عوامی مسائل کے حکے لیے ھدایات جاری کیے ہیں وہ قابل تعریف ہے
اس کے علاوہ اپنے پارٹی، کولیشن ممبران اور اپوزیشن تک کی حاصل اہمیت اس بات کی دلیل ہے کہ انکی شخصیت اور وژن صوبے کے لیے مثالی ٹابت ہوگی
اس کے علاوہ سابقہ دور پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی ممبران اور کارکنان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر کے ایک بہترین کولیشن کا حق ادا کرینگے
انہوں نے مزید کہا کہ انکے وزیر اعلیٰ شپ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی ممبران نے مثبت کردار ادا کیا اور پی ٹی آئی کارکنان نے بھی اس حوالے سے پرنٹ اور سوشل میڈیا پر بہترین کردار ادا کیا اور ادا کرتے رہیں گے۔