کوئٹہ میں برسوں پرانے درختوں کی کٹائی ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہے، سول سوسائٹی

کوئٹہ  کوئٹہ (آن لائن)سول سوسائٹی کے نمائندوں علا الدین خلجی نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹا?ن میں منیر احمد روڈ سے 153درختوں کی بے دریغ کٹائی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے کیونکہ یہ غیر قانونی کٹائی ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ساتھیوں عابد پانیزئی ایڈووکیٹ، رضوان کاسی ایڈووکیٹ، پروفیسر طاہرہ چوہدری، تیمور شاہ کاکڑ ایڈووکیٹ سمیت دیگر کے ہمراہ بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹا?ن کے علاقے میں محکمہ تعمیرات و مواصلات کی جانب سے روڈ کی توسیع کے لئے 70 سال پرانے 153 درخت کاٹ دیئے گئے ہیں کسی نے باز پرس نہیں کی

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,065

محکمہ جنگلات کی جانب سے جاری کردہ این او سی میں واضح لکھا ہے کہ درختوں کی کٹائی کے بعد 3 گنا زیادہ درخت لگائے جائیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا حالانکہ ماحولیاتی تبدیلی کے بعد جنگلات کی کٹائی آب و ہوا کی تبدیلی گلوبل وارمنگ اور گرین ہاس گیسوں کے اخراج کو منفی طور پر متاثر کرتی ہے ایک وقت میں سیلاب جنگلی حیات کی تباہی، انسانی معیار زندگی کو کم کرنے سمندروں کی تیزابیت اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں زیادہ خطرا ت ہیں محکمہ جنگلات کی جانب سے ایک درجن درختوں کی کٹائی پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ اور ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں مختلف قوانین کے حوالے دیئے گئے تھے۔

محکمہ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کو اعتماد میں لئے بغیر این او سی جاری کیا گیا اور سلسلے میں کتنا جرمانہ عائد کیا گیا حالانکہ گزشتہ برس سیلاب نے 30 اضلاع میں صوبے کو بری طرح متاثر کیا اور سینکڑوں لوگ مارے گئے 2 لاکھ کچے پکے مکانات لاکھوں ایکڑ اراضی پر فصلیں تباہ ہوگئی محکمے کی غفلت اور 70 سال پرانے درختوں کی کٹائی کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کررہے ہیں۔ اس کے بعد سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.