وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے متعلق بری خبر ۔۔۔۔!

0

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف عدم اعتماد جمع کرادی۔

بلوچستان اسمبلی کے 14 اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی۔

تحریک عدم اعتماد رکن اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور سید آغارضا کی جانب سے جمع کرائی گئی جس پر 14 اراکین اسمبلی کےدستخط ہیں۔

عدم اعتماد کی تحریک پر رکن اسمبلی میر قدوس بزنجو، میر کریم نوشیروانی، آغا رضا، میر خالد لانگو، نوابزادہ طارق مگسی، ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی، محمد اختر مگسی، زمرد خان اچکزئی، حسین بانو، شاہدہ رؤف، خلیل الرحمان، عبدالمالک کاکٹر اور امان اللہ نوتیزئی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور ان سے قبل نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے عبدالمالک بلوچ وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے پر فائز تھے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862

2013 کے عام انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کے لئے مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا۔

جس کے تحت ابتدائی ڈھائی سال کی مدت کے لئے نیشنل پارٹی کے وزیراعلیٰ رہے جس کے بعد انہیں عہدہ مسلم لیگ (ن) کے رکن کے لئے خالی کرنا تھا۔

اس فارمولے کے تحت ابتدائی ڈھائی سال کے لئے نیشنل پارٹی کے عبدالمالک بلوچ نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور ان دنوں مسلم لیگ (ن) کے نواب ثنااللہ زہری وزیراعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.